2009/06/20

یک سطری جواہر پارے - (1)

- بعض اوقات قیاس بھی حقیقت میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

- کوئی بھی فن معصومیت اور پاکیزگی کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا۔

- خدا جاہل والدین سے بچائے۔

- یہ زندگی الفاظ ہی کا تو کھیل ہے۔

- میں اُن مجرموں کو احمق سمجھتا ہوں ، جو پولیس کو مرعوب کرنے کی کوشش کریں۔

- ہر آدمی اپنے ماحول سے اکتایا ہوا ہے۔

- زندہ رہنے کے لیے سب کچھ گوارا کرنا پڑتا ہے۔

- آدمیت کی معراج صرف بانٹ‌ کر کھانے میں مضمر ہے۔

- اصل چیز محنت ہے ، دولت نہیں۔

- جو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرے گا دشواری میں‌ ضرور پڑے گا۔

- اپنی پسند کے لوگ تلاش کیے جاتے ہیں یونہی نہیں‌ مل جایا کرتے۔

- اگر سب عقل مند ہو جائیں تو زندگی ریگستان بن کر رہ جائے گی۔

- فنکاروں‌کے یہاں‌ تکلفات کو دخل نہ ہونا چاہئے۔

- میں‌ خود کو بےبس سمجھنے کا عادی نہیں‌ ہوں۔

- عالی ظرف لوگ کبھی احسان نہیں جتاتے ، بلکہ زبان پر بھی نہیں لاتے۔

- آدمی کتنا گر سکتا ہے اس کا اندازہ کرنا بہت مشکل ہے۔

- تمہیں زیادہ سے زیادہ وقت کسی کام پر صرف کرنا چاہئے۔

- دنیا کی ہر عورت بحیثیت بیوی کریک ہوتی ہے۔

- شادی شائد اس چڑیا کو کہتے ہیں جو رات کو بولتی ہے اور دن کو کہیں نہیں دکھائی دیتی۔

- عورتوں کی ہم نشینی سے خدا ہر شریف آدمی کو محفوظ رکھے۔

- لڑکیوں کی موجودگی میں انتہائی سنجیدہ لوگ بھی شیخیاں بگھارنے لگتے ہیں۔

- اللہ ناٹے کو لمبی اور لمبے کو ناٹی عورت سے بچائے ۔۔۔۔

- ناگن ہر حال میں زہریلی ہوتی ہے ! عورت ناگن ہی کہلاتی ہے نا !

- ہر نسل اور ہر قوم کی عورت ، صرف عورت ہوتی ہے۔

- ہر لڑکی کے معاملے میں خدا سے ڈرنا چاہئے۔

- موٹی محبوبائیں لاش کے سینے پر رکھا ہوا پتھر بن جاتی ہیں۔

- بوڑھی محبوبائیں لات مارنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔

- عورت بجائے خود ایک بہت بڑی طاقت ہے ۔اتنی بڑی کہ مرد پیدا کرتی ہے ۔

- حسن جہاں بھی نظر آئے اسے پوجنا ہی چاہیے ۔خواہ وہ کتے کے پِلّے ہی میں کیوں نہ نظر آئے ۔

- دنیا کی ساری نعمتیں صرف عورتوں ہی کے لئے ہیں ۔

- دَب کر چیونٹی بھی کاٹ لیتی ہے ۔

0 تبصرے:

تبصرہ کریں ۔۔۔