2009/06/21

نقلی عمران سیریز

اردو کے مشہور ، مقبول و معروف جاسوسی ادیب ابن صفی جہاں فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔
یوں تو ان کی زندگی میں ہی ان کی تحریروں کے بہت سے نقال پیدا ہو گئے تھے۔
لیکن اب بعد وفات چونکہ یہ خلا پُر کرنا اور بھی ضروری ہو گیا ہے لہذا ظاہر ہے نقال حضرات کی کوششیں خاصا زور پکڑ گئی ہیں۔

ذیل میں ہم اس تحریر کا ایک نمونہ پیش کر رہے ہیں جو اب عمران سیریز کے نام پر پڑھنے کو ملیں گی۔
اگر مستقبل کے مصنف کو عمران کی شادی رچانے کا اچھوتا خیال سوجھ گیا عمران سیریز کا مستقبل وہ ہوگا جو ذیل میں بیان کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران نے اپنی منی بس چورنگی کے فٹ پاتھ کے ساتھ پارک کر دی اور ادھر ادھر دیکھ کر بڑی احتیاط سے دکان میں داخل ہو گیا۔ اس کی آنکھوں پہ تاریک شیشوں کی عینک تھی اور چہرے پر ریڈی میڈ میک اپ !
اس نے کاؤنٹر کے پاس پہنچ کر سیلزمین کو ایک خفیہ اشارہ کیا۔۔
سیلز مین نے سر ہلایا اور کاؤنٹر کے پیچھے کا دروازہ کھول کر اندر غائب ہو گیا۔ پانچ منٹ بعد واپس ہوئی تو اس کے ہاتھ میں ایک سربمہر پیکٹ تھا جو اس نے عمران کے حوالے کر دیا۔
عمران جس رازداری سے داخل ہوا تھا ویسے ہی رازداری سے باہر نکل آیا اور پھرتی سے منی بس میں بیٹھ کر بس اسٹارٹ کر دی۔
عقبی شیشے میں دیکھا تو تھوڑے فاصلہ پر کھڑے ایک موٹر سائیکل پر تعاقب کا شبہ ہوا۔ وہ یہ اندازہ لگانے کے لئے کہ تعاقب ہو رہا ہے یا نہیں بس کو چھوٹی چھوٹی سڑکوں پر بلامقصد موڑنے لگا۔ آخرکار ایک گلی میں وہ موٹرسائیکل والے کو ڈاج دینے میں کامیاب ہو گیا۔
اپنے فلیٹ میں پہنچ کر اس نے پھرتی سے دروازہ بند کر کے اندر سے کنڈی چڑھا دی اور صوفے پر گر کر گہری گہری سانسیں لینے لگا۔

اندر والے کمرے سے آواز آئی :
" لے آئے آپ منے کے لئے امپورٹیڈ مدر کئیر کے پیمپرز ؟"

0 تبصرے:

تبصرہ کریں ۔۔۔