2009/12/04

دلچسپ و عجیب - 2

راشد اشرف صاحب نے اس بلاگ کی تحریر دلچسپ و عجیب پر تبصرہ کرتے ہوئے ابن صفی کے شیدائیوں کا ایک دلچسپ امتحان بھی لیا ہے ، درج ذیل سوالات کی شکل میں ۔۔۔۔
ہے کوئی جواب دینے والا ؟؟

1:
جاسوسی دنیا (فریدی سیریز) کی ان ہیروئینوں کے نام بتائیں جنہیں کرنل فریدی نے اپنی سرد مزاج فطرت کے مطابق نظرانداز کر دیا تھا اور ان ہیروئینوں کو قارئین کی ہمدردی حاصل ہوئی تھی۔ ہیروئینوں کے نام کے ساتھ ناول کے نام بھی بتائیں۔

2:
عمران سیریز کی ان ہیروئینوں کے نام بتائیں جنہیں علی عمران نے اپنی لاپرواہ فطرت کے مطابق نظرانداز کر دیا تھا اور ان ہیروئینوں کو قارئین کی ہمدردی حاصل ہوئی تھی۔ ہیروئینوں کے نام کے ساتھ ناول کے نام بھی بتائیں۔

3:
کیپٹن فیاض کی بیوی کا نام بتائیں۔

4:
اُس ناول کا نام بتائیں جس میں ابن صفی نے علامہ اقبال کی شاعری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ علامہ کا واحد شعر جو انہیں یاد ہے ، وہ یہ ہے :
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

5:
ابن صفی نے ایکس-ٹو کے نام کا انتخاب کیوں کر کیا تھا؟ اس انتخاب کا پس منظر کیا تھا ؟

6:
اپنے اچھے دنوں میں (غالباً سیکرٹ سروس میں شمولیت سے قبل) علی عمران ایسی کہانیاں لکھا کرتا تھا جو ایک مغربی مصنف کے طرز تحریر سے مماثلت رکھتی تھیں۔ اس مغربی مصنف کا نام کیا تھا؟

7:
جیمسن (جمن) کے والد کا نام بتائیں۔ اس ناول کا نام بھی بتائیں جس میں عمران اس راز کو آشکار کرتا ہے۔

8:
عمران سیریز کے اس ویلن کا نام بتائیں جس کے متعلق خود ابن صفی ہمدردانہ جذبات رکھتے تھے۔

9:
اُس ملک کا نام بتائیں جسے ابن صفی دیکھنا چاہتے تھے۔ اور اس ناول کا بھی نام بتائیں جس میں انہوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔

10:
اُن دو ناولوں کے نام بتائیں جن میں ابن صفی نے علی عمران کی عمر کا ذکر کیا ہے۔

11 comments:

  1. یه تو پڑھے هوئے بھی جی زمانه هو گیا
    اب همیں تو یاد نهیں
    اللّةاپ کا بھلا کرے جی

    ReplyDelete
  2. خاور صاحب!
    ہم جو ہیں آپ کی یاداشت کو تازہ کرنے کے لیے، ایک ذرا چند اور دوستوں کی کوششوں کو سامنے آنے دیجیے، بصورت دیگر ہم آپ کی خدمت میں جوابات کے ساتھ حاظر ہوں گے

    خیر اندیش
    راشد اشرف

    ReplyDelete
  3. ارے بھئی، کوئی باذوق بھائی کی بھی تو داد دیں کہ ہمارے انگریزیٰ میں پوچھے گئے سوالوں کو اردو میں کیا خوب ترجمہ کیا ہے

    ReplyDelete
  4. راشد بھائی ، حوصلہ افزائی شکریہ۔
    ویسے جوابات کی تلاش میری طرف سے بھی جاری ہے
    سوال:10 میں ایک ناول تو شائد "گھر کا بھیدی" ہے۔
    اور سوال:9 کا جواب سوئزرلینڈ ؟
    سوال:8 کا جواب بوغا ہوگا یا پھر دیڑھ متوالے کا کبڑا ؟
    سوال:6 ، ایرل اسٹینلے گارڈنر

    ReplyDelete
  5. سوال نمبر 6
    اسٹیفن لیکاک کے ‘نانسینس ناولز‘ کی طرز پر - حوالہ: لڑکیوں کا جزیرہ ع: 10

    سوال نمبر 8
    علامہ دھشتناک

    سوال نمبر 9
    فرانس - حوالہ: پیشرس، دھشت گر - ج: 119

    سوال نمبر 10
    خوفناک عمارت (ع:01) اور حماقت کا جال (ع: 10)

    ReplyDelete
  6. اوہ ہو
    میرے تو سارے ہی جواب غلط نکلے۔

    ReplyDelete
  7. س: 01
    طاہرہ - گیارہواں زینہ
    غزالہ --- ابتدائی کئی ناولز میں دیکھی جاسکتی ہے۔
    جولیا -- پہاڑوں کی ملکہ
    رمونا -- بھیانک جزیرہ
    خانم -- شعلہ سیریز

    س: 02
    صبیحہ -- بیباکوں کی تلاش
    فریدہ -- گیت اور خون
    پیکسی -- کالی تصویر
    میریانا -- ایڈلاوا سیریز

    س: 03
    ثمینہ --- ڈاکٹر دعاگو


    س: 04
    پیشرس ۔ خونی فنکار

    س: 05
    ع اردو کا چوبیسواں حرف تہجی ہے جبکہ X انگریزی کا چوبیسواں حرف تہجی ہے جبکہ ۔ علی عمران یعنی دو مرتبہ X۔ اور دو مرتبہ X کا مطلب ایکسٹو (اس انوکھی معلومات کے لیے ہم اپنے دوست منیر احسن صاحب کے شکرگزار ہیں کہ جو جناب مبین احسن صاحب کے فرزند ہیں)

    س: 07

    بفاتی ---- حوالہ: جنگل کی شہریت

    ReplyDelete
  8. السلام علیکم، ارے بھئی، ابن صفی پر پی ایج ڈی کا مقالہ لکھنے والے راشد صاحب ہی تو نہیں ہیں کیا؟

    ReplyDelete
  9. عبداللہ بھائی! وعلیکم السلام
    آپ نے کسی حد تک درست اندازہ لگایا۔ وادی اردو ڈاٹ کام پر ہم نے کوئی چار ماہ قبل مندرجہ ذیل کام کیا تھا جسے آپ دیکھ سکتے ہیں:
    ابن صفی پر سوالنامہ/گائیڈ لائنز برائے پی ایچ ڈی (Questionnaire / Guidelines for Ph.D on Ibne Safi)
    http/www.wadi-e-urdu.com
    اس سوالنامے کو ہم نے ڈاکٹر احمد صفی (فرزند ابن صفی)، ڈاکٹر کرسٹینا اوسٹرہیلڈ (جرمنی میں اردو کی پرفییسر اور ابن صفی پر مقالہ پڑھنے والی محقق) اور پرفییسر شمس الرحمان فاروقی (مشہور ادیب و شاعر، مقیم ھندوستان) سے vett کروایا تھا۔ مزید یہ کہ نارویجیئن پروفیسر فن تھیسین (ابن صفی پر کام کے حوالے سے معروف) کو بھی حال ہی میں بھیجا ہے۔

    ReplyDelete
  10. صفی صاحب پر ایم فل کا ایک مقالہ 1995 میں خورشید وٹو، پنجاب یونیورسٹی، نے لکھا تھا

    ReplyDelete
  11. ایسی عرق ریزی ہم نے نہیں نے آج تک نہیں دیکھی

    ReplyDelete