2009/07/12

دلچسپ و عجیب

* ابن صفی نے "انور" کا کردار سب سے پہلے ناول "ہیرے کی کان" میں متعارف کروایا تھا۔

* ایکسٹو کے دست راست "بلیک زیرو" کو ناول "درندوں کی بستی" میں مار ڈالا گیا تھا لیکن اگلے ہی ناول "گمشدہ شہزادی" میں ایک نیا فرد بحیثیت "بلیک زیرو" متعارف کروایا گیا۔

* حمید کی "چوہیا" کا کردار ناول "جنگل کی آگ" میں تخلیق کیا گیا۔

* قاسم کا کردار سب سے پہلے ناول "برف کے بھوت" میں متعارف کروایا گیا تھا۔ قاسم کا مکمل نام "قاسم رضا" تھا۔ قاسم اور حمید کی سب سے پہلی ملاقات "زہریلا آدمی" میں ہوئی تھی۔

* حمید نے ناول "شیطان کی محبوبہ" میں ایک عورت کا بھیس بھی بدلا ہے۔

* حمید کے والد کا نام "وحید" تھا۔ حمید "پورٹ سعید" سے نازل ہوا تھا۔

* ناول "پتھر کا خون" میں عمران نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر کبھی اس کی لڑائی فریدی سے ہو جائے تو فریدی کو چھ ماہ کی چھٹی پر چلا جانا پڑے گا۔

* ناول "زمین کے بادل" میں فریدی ، عمران کی ذہانت کا اعتراف حمید سے کرتے ہوئے کہتا ہے کہ : عمران بااصول آدمی نہیں ہے لیکن اگر میرے ساتھ صرف ایک سال گزار لے تو میں عمران کو سدھار دوں گا۔

* "استاد محبوب نرالے عالم" کا کردار حقیقی دنیا کا کردار تھا جن کا انتقال 2002ء میں ہوا ہے۔ استاد کو پہلی بار عمران سیریز ناول "پاگلوں کی انجمن" میں پیش کیا گیا تھا۔

* عمران نے موسیقی کے ساز بھی بجائے ہیں۔ ناول "گیت اور خون" میں طبلہ اور ناول "قاصد کی تلاش" میں ستار بجایا ہے۔


*****
حوالہ جات بشکریہ : ابن صفی آفیشیل ویب سائیٹ

4 comments:

  1. As a contribution, here Iam putting a few more question (designed by myself) for Dilchasp o Ajeeb:

    1- Name Those heroines of Jasoosi Dunya who were neglected by our Colonel Sahab (due to his controlled emotions & objectivity) and have gained sympathies of the readers. Name of heroines as well as Novels

    2- Those heroines of Imran Series who were neglected by Ali Imran (due to his incoherent & impulsive personality) and have gained sympathies of the readers. Name of heroines as well as Novels

    3- Name the wife of Captain Fiaz (Imran Series)

    4- Name the novel in which Ibne Safi commended Poet Dr. Allama Iqbal and said that the only SHAIR of Allama which he (Ibne Safi) remembers is:

    Annkh jo kuch daikhtee hai, lab pai aa sakta nahee
    Meh-we-hairat hoon ka dunya kya say kya ho gaye gee

    Ibne Safi predicted that the said SHAIR is immortal and will be remembered forever.

    5- Why Ibne Safi Sahab had chosen the name of X-2. There is an insightful logic behind this selection, a rational justification.

    6- In good old days (perhaps before joining secret service) Ali Imran used to write stories similar to which Western writer’s style ?

    7- Those heroines of Imran Series who were neglected by Ali Imran (due to his incoherent & impulsive personality) and have gained sympathies of the readers. Name of heroines as well as Novels

    8- Tell the name of Jamson’s (Jumman) father? Name the novel in which Ali Imran revealed about it.

    9- Name that villain of Imran series for which even Ibne Safi had tender feelings.

    10- Name the country where Ibne Safi desired to visit. Name the novel.

    11- Name those two novels in which ibne safi mentioned about Ali Imran’s age.

    ReplyDelete
  2. ایک تصحیح کرتا چلوں --- استاد محبوب نرالے عالم کا سن وفات 2005 ہے نہ کہ 2002۔ یہ جہاں 2002 کا ذکر آیا ہے تو بتاتا چلوں کہ ابن صفی ڈاٹ انفو پر، محمد حنیف صاحب کو آج سے دو سال پیشتر یہ سوال (چند اور سوالات کے ہمراہ) میں نے ہی بھیجا تھا۔ اب حنیف صاحب نے ہمیں کہا کہ میاں یہ آپ ہی کا تصدیق شدہ سن وفات تھا، لیکن ساتھ انہوں نے شرمندگی کے احساس کو کم بھی کیا اور تسلی دی کہ وہ اس کی تصحیح، ابن صفی ڈاٹ انفو پر جلد کردیں گے ۔۔۔۔۔۔۔

    اندازہ لگائیے کہ یہ کیفیت تھی استاد کے بارے میں معلومات کی کہ بقول ہمارے 2005 میں استاد کے حوالے سے گویا ایک dead end آگیا تھا، کسی کو کچھ معلوم نہ تھا کہ
    "کدھر سے آیا کدھر گیا وہ"


    الحمدللہ اب وہ صورتحال تبدیل ہوئی اور جلد یہ آب استاد کے بارے میں اتنا کچھ جان پائیں گے کہ ذرا بھی تشنگی نہ رہے گی

    ReplyDelete
  3. Assalam O Alaikum!
    Main ,Ibnasfi" shab say naya naya Motarif howa hon.Or,in ka Divana Ho gia hon.Arshad Uncal main aap ka Buht Shukar Gozaar hon.Main aap ke waja say ,ibnasfi" shab ka bary buht koch jan saka.Aap ke Tahrir "Qalam ka karz" main nay parhi ha.jis main ibnasfi shab ka bary main Tamam Malomat Darg hain.

    ReplyDelete
  4. مدثر حسین صاحب
    بلاگ پر تشریف آوری کا شکریہ۔

    ReplyDelete