2009/07/28

ابن صفی مرحوم کی 29 ویں برسی

26-جولائی-2009ء کو ابن صفی مرحوم کی 29ویں برسی تھی۔

ڈاکٹر نعمان احمد نے انگریزی میں ابن صفی پر ایک متاثر کن مضمون روزنامہ ڈان کے ای-پیپر میں شائع کروایا ہے جسے یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
In memoriam

اسی طرح پاکستان کے اولین فنانشیل انگریزی روزنامہ بزنس ریکارڈر میں بھی ابن صفی پر ایک عمدہ تحریر جناب راشد اشرف کی شائع ہوئی ہے جس کا مطالعہ یہاں کیا جا سکتا ہے:
Ibne Safi - a great Urdu mystery novelist

میٹرو-1 ٹی-وی پر اتوار 26-جولائی کی رات ایک گھنٹہ طویل پروگرام ابن صفی پر پیش کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی تشہیر جس 2 منٹ کے پرومو کے ذریعہ کی گئی ، وہ یو ٹیوب پر یہاں دستیاب ہے :
metro one tv ..... Ibn e safi

تقریباً دس منٹ دورانیے کی ایک ٹیلی نیوز ، 26-جولائی کو ہر اہم بلیٹن میں پیش کی گئی ، یہ ٹی-وی خبر بھی یوٹیوب پر یہاں دستیاب ہے :
Anniversary Tribute to Ibn-e-Safi Biggest Detective Novel Writer Asia Produced

4 comments:

  1. ابن صفی صاحب کا کافی سارا کلکشن میرے پاس پڑا ہے ان کی باتیں ،تعارف اور دوسری متفرق چیزیں
    جن میں تصاویر بھی شامل ہیں
    یہ تمام مواد میں نے ابن صفی میگزین ۔ نئے افق،نیا رخ اور دوسرے رسائل سے حاصل کیا ہے
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے
    اس بلاگ پر آج ہی میری نظر پڑی ہے
    شکریہ

    ReplyDelete
  2. ابن صفی صاحب کا کافی سارا کلکشن میرے پاس پڑا ہے ان کی باتیں ،تعارف اور دوسری متفرق چیزیں
    جن میں تصاویر بھی شامل ہیں
    یہ تمام مواد میں نے ابن صفی میگزین ۔ نئے افق،نیا رخ اور دوسرے رسائل سے حاصل کیا ہے
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے
    اس بلاگ پر آج ہی میری نظر پڑی ہے
    شکریہ

    ReplyDelete
  3. بہت خوب، تمام کام ذوق کا آینہ دار ہے۔
    ایک درخواست ہے کہ "ابن صفی مرحوم کی 29 ویں برسی" میں کراچی آرٹس کونسل میں اگست سات دو ھزار نو کو منعقدہ تقریب اور اس کی کی مفصل رپورٹ کا حوالہ شامل ہونے سے رہ گیا۔ لنک پیش خدمت ہے:
    http://www.jang.net/jang_mag/detail_article.asp?id=7529
    اس کے علاوہ اسی پروگرام کی تصاویر بھی مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں:
    http://www.wadi-e-urdu.com/karachi-arts-council-commemorated-ibne-safi-eik-makalma-on-august-7-2009/

    راشد اشرف

    ReplyDelete
  4. میٹرو ٹی وی کے متذکرہ پروگرام کی سی ڈی بھی علامہ ضمیر نقوی نے بنوائی یے جو کہ انچولی کے علاقے میں ایک لائبریری پر دستیاب ہے، اس کا مکمل پتہ ہم جلد ہی کھوج نکالیں گے

    ReplyDelete